باکسر محمد وسیم کا کوئٹہ کا کوئٹہ آمد پر استقبال

  • December 4, 2016, 6:29 pm
  • Breaking News
  • 117 Views

کوئٹہ ( آن لائن )پاکستان کے باکسر محمد وسیم نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ اگر حکومت میری سر پرستی کریں تو میں ورلڈ چمپئن بن کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکتا ہوں حکومت کی عدم سرپرستی کے باوجود کوریا کی جانب سے سرپرستی کرنے پر تائی لینڈ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کر تے ہوئے مد مقابل حریف کو چت کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ہے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز وطن واپس آنے کے بعد کوئٹہ ائیر پورٹ پر استقبال کرنیوالوں اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا ائیر پورٹ پر کوئٹہ ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی سٹی جاوید احمد خان نے دیگر اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ عزیز واقارب اور شہریوں نے ان کا استقبال کیا اور ٹریفک پولیس کی جانب سے موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے جلوس میں پروٹوکول کے ساتھ محمد وسیم کو ان کی رہائش گاہ پر پہنچایا ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تا حال میری سر پرستی نہیں کی جا رہی بلوچستان میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن نے ہر موقع پر میری سرپرستی کی ہے جس پر میں ان کا شکریہ ادا کر تا ہوں کیونکہ انہوں نے میری سرپرستی کے ساتھ ساتھ میری حوصلہ افزائی بھی کی ہے میں نے تھائی لینڈ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کر تے ہوئے اپنے مد مقابل حریف کو چت کر کے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے میں ورلڈ ٹائٹل میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر تا ہوں کیونکہ اس کامیابی بھی میری محنت قوم کی دعاؤں کی مرہون منت ہے مجھے کوریا کی جانب سے سپانسر کیا گیا لیکن میں نے یہ کامیابی حاصل کر کے اپنے وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کیا ہے انہوں نے پشاور زلمی کی جانب سے سرپرستی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کر تا ہوں۔