جناح روڈ کا معروف میڈیکل سٹورسیل

  • January 1, 2017, 6:52 pm
  • Breaking News
  • 1.72K Views

کوئٹہ: صوبائی حکام نے چھاپہ مار کر جناح روڈ پر واقعہ کے ایک مشہور میڈیکل اسٹور کو اسی وقت سیل کردیا جب یہ معلوم ہوا کہ ان کے پاس ادویات فروخت کرنے کا ریاستی لائسنس نہیں ہے ،گزشتہ ایک سال سے یہ میڈیکل اسٹور بغیر کسی حکومتی اجازت نامے کے چلا رہاتھا، چھاپہ بلوچستان کو الٹی کنٹرول اتھارٹی کے حکام نے مارا جس کی سربراہی اتھارٹی کے سیکرٹری امداد اللہ بلوچ خود کر رہے تھے، چھاپے کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ میڈیکل اسٹورسے جعلی ، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ شدہ ادویات بھی فروخت ہورہی ہیں، مزید معلومات کیلئے حکام اس کی تحقیقات کر رہے ہیں، فوری طور پر معروف میڈیکل اسٹور کو سیل کردیا گیا اور بعد میں اس کے ریکارڈ اور ادویات کی چھان بین بھی ہوگی ، دریں اثناء متعلقہ حکام نے روزنامہ آزادی کو بتایا کہ جعلی اور غیرمعیاری ادویات کیخلاف زبردست کارروائی وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے احکامات کے تحت ہورہی ہیں کہ انسانیت کے دشمن اور قاتل کسی بھی رحم کے مستحق نہیں ، اس کے ساتھ ہی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ اس کارروائی کی زبردست الفاظ میں تعریف کی ہے کہ اور کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کیخلاف کارروائی کو جاری رکھا جائے تاکہ بلوچستان کے کسی بھی حصے میں غیر معیاری اور جعلی ادویات فروخت نہ ہوں، اگر کوئی ایسی ادویات فروخت کرے تو اس کو گرفتار کیا جائے اورمیڈیکل اسٹور یا دکان کوسیل کیا جائے