برسوں میں اب تک 3 ہزار 3 سو 88 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا گیا :ایف آئی اے

  • February 16, 2018, 6:47 pm
  • Breaking News
  • 182 Views

کوئٹہ ( ویب ڈیسک )بلوچستان کے مختلف دشوار علاقوں سے پچھلے سال میں 6 ہزار 7 سو سے زائد پاکستانی ایران کے راستے یورپ گئے تھے اور گزشتہ 3 برسوں میں اب تک 3 ہزار 3 سو 88 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا گیا (ایف آئی اے)نے گزشتہ دسمبر میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ صرف 2017 میں 6700سے زائد پاکستانی ایران کے راستے یورپ گئے تھے دسمبر 2017 میں پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے علاقے تربت کے ایک دشوار گزار پہاڑی سلسلے سے 20 افراد کی لاشیں ملی تھیں جن کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھاہلاک ہونے والے ان تمام افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے تھا جو انسانی اسمگلروں کے ذریعے بلوچستان سے ہوتے ہوئے ایران اور پھر وہاں سے یورپ جانے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن یہ افراد بلوچستان میں سرگرم ایک مسلح تنظیم کے شدت پسندوں کی فائرنگ سے مارے گئے تھے۔