سیکرٹری تعلیم کی جانب سے 4سو پوسٹوں کا اعلان قبول نہیں

  • April 11, 2018, 11:02 am
  • Education News
  • 141 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک )آل بلوچستان این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی کے صوبائی عہدیداران نے بیان میں کہا ہے کہ احتجاجی کیمپ کا58واں دن بھی جاری رہا جس میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے این ٹی ایس متاثرین نے بھر پور شرکت کی انہوں نے چیف جسٹس کی جانب سے چار دن کے اندر ینگ ڈاکٹرز کے تمام مطالبات منظور کرنے کی ہدایات کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے اپیل کی کہ ان کی بھی داد رسی کی جائے انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس کے متاثرین دو مہینے سے سراپا احتجاج ہیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وزیر اعلیٰ بازار میں مختلف علاقوں کادورہ اکثر جگہوں پر کچرہ اٹھانے کے احکامات جاری کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے58 دن سے بیٹھے این ٹی ایس متاثرین کی طرف نہ خود آئے نہ اپنا کوئی نمائندہ بھیجا سیکرٹری تعلیم کی جانب سے چار سو پوسٹوں کا اعلان قابل قبول نہیں من پسند افراد کی لسٹ میں این ٹی ایس متاثرین کی حق تلفی کی گئی ہے۔