اکثر نجی رہائشی سکیموں میں بنیادی سہولیات کا فقدان،الا ٹیز پریشان

  • April 15, 2018, 11:12 pm
  • Breaking News
  • 83 Views

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت میں نجی رہائشی اسکیموں کی بھر مار،غریب عوام زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہونے لگے رپورٹ کے مطابق حکومتی سطح پر ملازمین اور عام عوام کیلئے کوئی قابل ذکر رہائشی اسکیم تاحال متعارف نہیں کروائی جاسکی اور جو اسکیمیں ماضی میں شروع کی گئی تھیں وہ تاحال زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ دوسری طرف نواحی علاقوں میں ماہانہ اقساط اور نقد رقم کے عوض رہائشی اسکیموں کی بھرمار ہے جوکہ متعلقہ اداروں سے منظوری کےبغیر شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں ملازم پیشہ طبقہ اور عوام زندگی بھر کی جمع پونجی ان اسکیموں میں لگادیتے ہیں مگر آخر میں پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ اسکیم متعلقہ ادارے سے منظور شدہ نہیں شروع میں اسکیم مالکان کی جانب سے بلند وبانگ دعوے کئے جاتے ہیں مگر زمینی حقائق اسکے برعکس ہوتے ہیں اسکیموں میں پانی،گیس،بجلی ودیگر بنیادی سہولیات صرف کاغذی کارروائی تک محدود رہتی ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ سرکاری سطح پر معیاری اور سہولیات سے مزین رہائشی اسکیمیں متعارف کروائی جائیں اور نجی اسکیموں کے نام پر عوام کو لوٹنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔