امتحانات میں نقل کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے،عباد اللہ غرشین

  • April 15, 2018, 11:13 pm
  • Education News
  • 78 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک )بلوچستان بورڈ کے کنٹرولر امتحانات سید عباداللہ غرشین نے بیان میں کہا ہے کہ ایف اے / ایف ایس سی کے امتحانات 24اپریل کو ہی شروع ہونگے طلباء اپنی تیاری مکمل کرلیں نقل کسی صورت نہیں ہونے دینگے نہ ہی کسی سے کوئی رعایت بھرتی جائے گی اس ضمن سپروائزری سٹاف کو بھی سختی سے پابند کیا گیا ہے کہ وہ نقل روکنے کی بھرپور کوششیں کریں امتحان شروع ہونے سے قبل مکمل تلاشی لیکر طلباء کو کمرہ امتحان میں داخل ہونے دیا جائے امتحانی مراکز میں موبائل فون لانے پر سختی سے پابندی عائد ہے سپروائزری سٹاف اس امر کو یقینی بنائیں کہ امتحانی ہال میں کسی بھی طالب علم کے پاس موبائل فون نہیں ہواور بعد میں کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا تمام تر ذمہ داری سپروائزری سٹاف پر عائد ہوگی طلباء نقل پر انحصار کرنا چھوڑ دیںاس مرتبہ سخت کارروائی ہوگی۔