جے ٹی آئی کوئٹہ کا تربیتی پروگرام26اپریل کو ہوگا

  • April 15, 2018, 11:13 pm
  • Political News
  • 72 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت طلباء اسلام ضلع کوئٹہ کے صدر حافظ محمد طاہر،پریس سیکرٹری حضرت علی، غوث الدین، احسان اللہ جانان اور دیگر حضرات نے جمعرات26اپریل کو صوبائی دفتر میں ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا بیان میں تمام یونٹوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ پروگرام میں اپنی شرکت کو لازمی بنائیں اور جمعیت طلباء اسلام ضلع کوئٹہ کے صدر حافظ طاہر نےاعلان کیا ہے کہ اسی روز پانچ بجے شام پریس کلب کوئٹہ کے سامنے ضلعی جنرل سیکرٹری فضل الرحمن سمالانی کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ہوگا تمام کارکن احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں ۔