وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت

  • April 15, 2018, 11:38 pm
  • Political News
  • 77 Views

کوئٹہ 15اپریل ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک مذمتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں سے کچھ لوگوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں ۔ اس قسم کے منفی ہتھکنڈوں سے عدلیہ کو ڈرایا نہیں جاسکتا ہے ہم اپنی آزادعدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں انہو ں نے کہا کہ عدلیہ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے اور جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ قابل افسوس اور قابل مذمت عمل ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتارکرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔