کراچی : شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

  • April 16, 2018, 1:27 pm
  • Breaking News
  • 120 Views

رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شعبان المعظم 1439ھ کا چاند دیکھنے کے لے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

دیگر شہروں میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔ چاند کی دید سے متعلق فیصلہ اور اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی جانب سے شاہدات موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

مفتی منیب الرحمان کے اعلامیے کے مطابق شعبان المعظم 1439ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس آج بعد نماز عصر دفتر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس) کراچی میں منعقد ہوگا۔