افغان سرحدپرفائرنگ،پاک فوج کے2 اہلکار شہید

  • April 16, 2018, 1:30 pm
  • Breaking News
  • 167 Views

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) افغانستان سرحد پار دہشتگردی روکنے میں ناکام ہوگیا۔ کرم ایجنسی میں دہشت گردوں نےایک بار پھر سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا۔واقعےمیں دو اہلکار شہیداورپانچ زخمی ہوگئے۔

افغانستان کی جانب سے سرحدی دہشتگردی نہ رک سکی۔ افغانستان دہشت گردی پرقابو پانےمیں ناکام ہوگیا۔ کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسزپر شدت پسندوں نےبزدلانہ وار حملہ کرکے دو بہادرفوجی شہید جبکہ پانچ زخمی کردئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ایف سی اہلکار پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے جب یہ واقعہ ہواپاک فوج نےتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی سے گریز کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق صورت حال میں بہتری کے لیے فوجی سطح پر رابطے جاری ہیں۔