نگراں وزیر اعظم کیلئے دو نام سامنے آ گئے

  • April 16, 2018, 10:55 pm
  • Breaking News
  • 723 Views

پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیر اعظم کے لئے سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کے نام تجویز کردئےہیں۔

نگراں وزیر اعظم کے لئے ناموں کی منظوری بنی گالہ میں ہونے والی اہم اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کی۔

تحریک انصاف کے تجویز کردہ دونوں ناموں کو قائد حزب اختلاف تک پہنچا نے کی ذمہ داری شاہ محمود قریشی کو سونپی گئی ہے جو جلد خورشید شاہ سے ملاقات کریں گے اور اپنی پارٹی کے تجویز کردہ نام ان کو پیش کریں گے۔