جامعہ بلوچستان میں میرٹ کے برعکس تعیناتیاں قبول نہیں،بی ایس او پجار

  • April 18, 2018, 5:11 pm
  • Education News
  • 209 Views

کوئٹہ(پ ر) بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر اور انتظامیہ مسلسل میریٹ کی پامالی کررہے ہیں اور اس حوالے سے جامعہ بلوچستان کے ترجمان کی وضاحت کہ ادارہ ہم خودمختار ہے سمجھ سے بالاتر ہے وضاحت سے واضح ہوگیا کہ ادارے میں وی سی کے ساتھ پورا سلیکشن بورڈ میرٹ کے برعکس اقدامات کونہ صرف فروغ دیارہاہے بلکہ اس کا دفاع بھی کیاجارہاہے ترجمان نے کہاکہ ایک سلیکشن بورڈ نے ایک بااثر سیاسی شخصیات کی صاحبزادی کو بغیر ٹیسٹ وانٹرویو تعینات کیا جو جامعہ بلوچستان اور سلیکشن بورڈ پر سوالیہ نشان ہے انہوںنے مطالبہ کیاکہ وی سی اورسلیکشن بورڈ کو ہٹاکر فوری طورپر غیرقانونی تعیناتیاں منسوخ کی جائیں۔