ہیلپرز آئی ہسپتال میں پہلی مرتبہ قرنیہ کی پیوندکاری کے آپریشن کئے گئے

  • April 18, 2018, 5:13 pm
  • Health News
  • 652 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہیلپرز آئی ہسپتال کے مطابق شعبہ امراض چشم بولان میڈیکل کالج/ ہیلپرز آئی ہسپتال کوئٹہ میں پروفیسر عبدالقیوم ، ڈاکٹر شمس بازئی کی زیر نگرانی میں ڈاکٹرز کی ٹیم جو ڈاکٹر سیف اللہ ترین ڈاکٹر محمد افضل خان مندوخیل ڈاکٹر شعبان کاکڑ ڈاکٹر ایمل خان پر مشتمل تھی نے بلوچستان میں پہلی مرتبہ قرنیہ کی پیوندکاری کے کامیاب آپریشن کئے یاد رہے کہ یہ قرنیہ نارتھ امریکہ کے پاکستانی ڈاکٹرز کی ایسوسی ایشن (اپنا) کی جانب سے بلوچستان کے مریضوں کیلئے بلامعاوضہ فراہم کئے گئے تھے اس منفرد آپریشن میں ہیلپرز آئی ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہیلپرز آئی ہسپتال ڈاکٹر ذوالفقار بلوچ ڈاکٹر محمد وسیم وقار ڈاکٹر لیاقت رند اور ہسپتال کے نرسنگ اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے بھرپور تعاون کیا۔