نیب بلوچستان کا 7 ارکان اسمبلی، وزرا، سول اور عسکری افراد کیخلاف انکوائری کا فیصلہ

  • April 19, 2018, 6:13 pm
  • Breaking News
  • 1.04K Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)نیب نے 7 ارکا ن بلوچستان اسمبلی، وزرا، سول ،عسکری افراد کیخلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے اور سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان اورڈی جی پلاننگ کیخلاف ریفرنس دائرکردیا۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق نیب بلوچستان نے 7 ارکان بلوچستان اسمبلی ، وزرا،سول اور عسکری افراد کیخلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے ۔

نیب نے سابق ایڈیشل چیف سیکرٹری بلوچستان اور ڈی جی پلاننگ کیخلاف ریفرنس دائر کردیا،

واضح رہے کہ نیب نے کرپشن کیس میں وزیر خوراک ،سیکرٹری خوراک سمیت 5 افراد کو حراست میں لے رکھا ہے ۔