” جس نے بھی ٹکٹ لینا ہے وہ لاہور جلسے کیلئے ۔۔۔ “ تحریک انصاف نے ٹکٹ کے خواہشمند ہر شخص سے جلسے کیلئے کتنی رقم مانگ لی ؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  • April 21, 2018, 10:05 pm
  • Political News
  • 758 Views

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے لاہور جلسے کیلئے ٹکٹ کے خواہشمندوں کو 2 سے 4 لاکھ روپے کا پارٹی فنڈ دینے کی ہدایت کردی اس کے علاوہ تحریک انصاف کی علاقائی قیادت کو زیادہ سے زیادہ بندے لانے کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق تحریک انصاف نے 29 اپریل کو مینار پاکستان پر سب سے بڑے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ’ ایک نہیں دو؟‘ کے نام سے مہم بھی زوروشور سے جاری ہے تاہم اب یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ جلسے کیلئے پی ٹی آئی نے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمندوں کو 4 لاکھ روپے کا فنڈز دینے کا حکم دیا ہے ، اس کے علاوہ پارٹی قیادت نے پارٹی عہدیداران کو زیادہ سے زیادہ بندے لانے کا خصوصی ٹاسک بھی دے دیا ہے۔تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے قومی اسمبلی کے ٹکٹ کے ہر امیدوار سے پارٹی فنڈ میں 4 لاکھ روپے اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں سے پارٹی فنڈکیلئے 2 لاکھ روپے مانگے گئے ہیں ۔

تحریک انصاف کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ 29 اپریل کو نہ صرف اکتوبر 2011 کے جلسے کی یاد تازہ کردیں گے بلکہ مینار پاکستان کے گراﺅنڈ کو بھی مکمل طور پر بھر دیں گے، اگر پی ٹی آئی اپنے اس دعویٰ پر قائم رہی تو اسے گراﺅنڈ بھرنے کیلئے کم از کم 5 لاکھ بندے درکار ہوں گے ورنہ یہ جلسہ ناکام تصور کیا جائے گا ۔ الیکشن سے کچھ عرصہ پہلے ایک ناکام جلسہ پی ٹی آئی کیلئے بڑا سیٹ بیک ہوسکتا ہے۔