آل بلوچستان شوٹنگ با چمپئن شپ جشن بہاراں 2018کا شاندار آغاز

  • April 21, 2018, 10:07 pm
  • Sports News
  • 163 Views

سبی21اپریل ۔آل بلوچستان شوٹنگ با چمپئن شپ جشن بہاراں 2018کا شاندار آغاز ،بلوچستان بھر سے 24ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں ،جرگہ ہال میں شوٹنگ بال گراؤنڈ میں رونقیں پھر سے بحال ہوگئیں ،ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ،چیئرمین اسپورٹس کمیٹی راجہ وقارالزماں کیانی،ممبر اسپورٹس کمیٹی و ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حاجی دین محمد مری سمیت سینکڑوں شائقین شوٹنگ بال کی گراؤنڈ میں شرکت ،بینڈ کے دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی ،تفصیلات کے مطابق آل بلوچستان شوٹنگ بال چمپئن شپ جشن بہاراں 2018کا شاندار آغازڈسٹرکٹ چیئرمین سبی ملک قائم الدین دہپال نے جرگہ ہال میں شوٹنگ بال گراؤنڈ میں کردیا ٹورنامنٹ میں صوبہ بھر سے24ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں افتتاحی میچ لونی کلب اور ڈسٹرکٹ پولیس کلب کے درمیان کھیلا گیا ،مہمان خصوصی کو بینڈ کے دستے کی سلامی کے بعد مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں کے ساتھ روایتی تعارف کرایا گیا جبکہ گروپ فوٹو بھی لیے گئے اس موقع پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزر حاجی عبدالکریم لونی نے بتایا کہ شوٹنگ بال کا کھیل انتہائی قدیم اور غریب کھلاڑیوں کی دسترس میں ہے جسے شائقین شوٹنگ بال اپنی مدد آپ کے تحت فروغ دئے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے جشن بہاراں کے سلسلے میں شوٹنگ بال کا ٹورنامنٹ منعقد کرواکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال نے کہا کہ شوٹنگ بال کا کھیل انسانی صحت کو چاق و چوبند رکھنے کے لیے انتہائی مفید ہے جس سے کھلاڑیوں کی جسمانی نشوونماء بھی ہوتی ہے اس موقع پر انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے مبلغ دس ہزار روپے جبکہ بینڈ دستے کے لیے دو ہزار روپے کا بھی اعلان کیا۔