انور مقصود نے معافی مانگ لی

  • April 23, 2018, 5:12 pm
  • National News
  • 197 Views

معروف ادیب ،دانشور ،صحافی ،مزاح نگار اور اداکار انور مقصودنے سوشل میڈیا پراپنے ایک مزاحیہ پروگرام پر تنقید کے بعد معافی مانگ لی ہے۔

انور مقصود نے معافی انوار نامہ کے نام سے معروف پروگرام میں ’’ایک سندھی کا انٹرویو‘‘پر کئے جانے والے پروگرام پرمانگی ۔ یہ پروگرام جوں ہی سوشل میڈیا آن ایئر ہوا سندھی زبان بولنے والوں نےایک طوفان برپا کردیا اور انور مقصود کی سخت مذمت کی۔



صورت حال کے پیش نظر انور مقصود نے معافی مانگتے ہوئےاس وڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا ہے، اور وضاحت کی ہے کہ وہ خود کو سندھی سمجھتے ہیں اور ان کا ایم کیو ایم سمیت کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، سندھی کا انٹرویو محض مذاق اور مزاح پر مبنی پروگرام تھا، تاہم اس مذاق سے دل آزاری ہوئی ہو تو وہ معافی کا طلب گار ہوں ۔