گوادرمیں پانی کا چھوٹا ٹینکر 14 ہزار کا

  • April 23, 2018, 5:13 pm
  • National News
  • 416 Views

گوادر میں گرمی کے موسم کے آغاز میں پانی کی قلت کے باعث شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے، واٹر ٹینکر مالکان کی ہڑتال کی وجہ سے چھوٹا واٹر ٹینکر 14 ہزارروپے کا ملنے لگا۔

واٹر ٹینکرز ایسوسی ایشن کے صدر مناظر احمد کے مطابق ہڑتال حکومت کی جانب سے 6ماہ سے عدم ادائیگی پر کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے چھوٹے پانی کے ٹینکر کی قیمت 14 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ گوادر میں پانی 200 کلومیٹر دور میرانی ڈیم سے آتا ہے، یہ حکومت کی غفلت اور کوتاہی ہے کہ وہ اب تک میرانی ڈیم سے پانی کی لائن تک نہیں بچھا سکی ہے۔