چیف جسٹس نےسرکاری اداروں میں بھرتیوں پرپابندی کا نوٹس لے لیا

  • April 23, 2018, 10:22 pm
  • Breaking News
  • 588 Views

اسلام آباد:چیف جسٹس ثاقب نثار نےالیکشن کمیشن کی جانب سےبھرتیوں پرپابندی کانوٹس لےلیا۔


چیف جسٹسنے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کونوٹس جاری کردیا ہے۔

ازخودنوٹس پر سماعت آج ہوگی جوچیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

آئندہ عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یکم اپریل سے سرکاری بھرتیوں پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے اداروں میں بھرتیوں پر پابندی ہوگی جس کا اطلاق وفاقی اور صوبائی پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں پر نہیں ہوگا۔