کوئٹہ دھماکوں سے گونج اٹھا

  • April 24, 2018, 9:16 pm
  • Breaking News
  • 472 Views

کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ائیر پورٹ روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر خودکش حملے میں7 پولیس اہلکار شہید اور اہلکاروں سمیت15 افراد زخمی ہو گئے ۔میاں غنڈی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کے دوران اہلکاروں نے 2 خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا جس سے اہلکار زخمی ہو ئے اور متعدد گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا خودکش حملے کے موقع پر آزاد کشمیر کے صدر کی کوئٹہ آمد کے موقع پر سیکورٹی الرٹ تھی جبکہ گزشتہ کئی روز سے کوئٹہ شہر میں تھریٹ کی وجہ سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کی شام کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی میں فرنٹیئر کور بلوچستان کی چیک پوسٹ پر دونامعلوم خودکش حملہ آوروں نے حملہ کرنے کی کوشش کی جس پر سیکورٹی اہلکاروں نے بھر پور جوابی کارروائی کی جس کے دوران دونوں خودکش حملہ آور مارے گئے ۔دھماکے سے چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا اور 8 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دونوں خودکش حملہ آروں نے 8 سے10 ہائی ایکسپلوزو بارود خودکش حملے میں استعمال کیا سیکورٹی فورسز کے عملے نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچنگ شروع کر دی۔اسی طرح آزاد کشمیر کے صدر کی کوئٹہ آمد کے سلسلے میں کوئٹہ ائیر پورٹ روڈ اور دیگر علاقوں میں بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کہ ائیر پورٹ روڈ پر تیسرے خودکش حملہ آور نے بلوچستان کانسٹیبلری کے گشت کرنیوالے ٹرک پر حملہ کیا اور اپنے آپ کو ٹرک کے قریب اپنے آپ کو لا کر اڑا لیا جس سے ٹرک مکمل طورپر تباہ اور نزدیکی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا خودکش حملے میں 7 پولیس اہلکار شہید ہو گئے اہلکاروں سمیت 15 زخمی ہو گئے۔دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فرنٹیئر کور اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیااور علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ائیر پورٹ روڈ پر خودکش حملے سے ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور انسانی اعضاء دور دور بکھر گئے ۔پولیس اور سیکورٹی فورسز کے عملے نے ائیر پورٹ اور میاں غنڈی کے رڈوں کو ٹریفک کے لئے بند کر کے جائے وقوعہ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے اور شواہد تحویل میں لے لئے خودکش حملے میں لاشیں دور دور جا گریں ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ۔8 پولیس اہلکاروں کو سول ہسپتال لایا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ایم ایس سول سنڈیمن ہسپتال ڈاکٹر ارباب کامران اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر نور اللہ ائیر پورٹ خودکش حملے میں زخمی ہونیوالوں کے علاج معالجے کی خودنگرانی کر تے رہے ۔