عمران جلد پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے، جہانگیرترین

  • April 25, 2018, 5:01 pm
  • National News
  • 172 Views

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ عمران خان بہت جلد پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے، عمران خان اور پی ٹی آئی کو اب کوئی نہیں روک سکتا۔

منڈی بہاء الدین میں پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست پاکستان میں دفن ہوگئی ہے، نواز شریف کو جلد سزا ہونے والی ہے اور پھر اس کے بعد شہباز شریف کی باری ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔