کوئٹہ پیکیج پر 20ارب روپے لاگت آئے گی،منظوراحمدکاکڑ

  • April 27, 2018, 9:47 am
  • Political News
  • 349 Views

کوئٹہ(آن لائن)مشیر ریونیو بلوچستان منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے ٹیم ورک میں کام آغاز کیا جس کا پیش خیمہ کوئٹہ پیکیج کے تحت سریاب روڈ، جوائنٹ روڈ، سبزل روڈ توسیعی منصوبے کا افتتاح ہے سریاب روڈ میں 13 سے 20 میٹر جوائنٹ روڈ اور سبزل روڈ میں 3 میٹر سے زائد توسیع ہوگی اس منصوبے پر تقریباً 20 ارب روپے لاگت آئے گی جو 2 سال کی مدت میں مکمل ہوگا ان تینوں سڑکوں کو مکمل کرکے 6 رویہ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے خصوصٰ بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وقت کم ہےمختصر مدت میں زیادہ سے زیادہ کام کرکے لوگوں کوریلیف دینے کیلئے اپناکرداراداکررہے ہیں ۔