ویرات کوہلی پر 12 لاکھ روپے جرمانہ، ٹیم کی بولنگ کو مجرمانہ قرار دے دیا

  • April 27, 2018, 10:03 am
  • Sports News
  • 343 Views



بنگلور: رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی نے چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ اور 12 لاکھ روپے سے ہاتھ دھونے کے بعد اپنی ٹیم کی بولنگ کو مجرمانہ قرار دے دیا۔

ویرات کوہلی نے چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ اور 12 لاکھ روپے سے ہاتھ دھونے کے بعد اپنی ٹیم کی بولنگ کو مجرمانہ قرار دے دیا، حریف سائیڈ کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے صرف 34 بالز پر 70 رنز بناکر اپنی ٹیم کو دو بالز قبل ہی کامیابی سے ہمکنار کردیا تھا۔ آخر میں کوہلی کو سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 18 ہزار ڈالر (12 لاکھ بھارتی روپے) جرمانہ بھی ہوگیا تھا۔

رائل چیلنجرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ جس انداز میں ہم نے بولنگ کی وہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں، اس انداز میں رنز دینا ایک مجرمانہ فعل ہے۔