سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، کتنے فیصد تنخواہوں میں اضافہ ہوا؟ اعلان ہو گیا

  • April 27, 2018, 7:18 pm
  • Breaking News
  • 1.57K Views

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، کتنے فیصد تنخواہوں میں اضافہ ہوا؟ اعلان ہو گیا


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں مالی سال 2018-19 کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے جس کے تحت یکم جولائی سے سول و فوجی ملازمین کے لیے 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الا ئونس دیا جارہا ہے۔ سرکاری ملازمین کے لیے مراعات کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ تمام پنشنرز کے لیے بھی یکساں 10 فیصد اضافہ تجویز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہائوس رینٹ الائونس میں بھی پچاس فیصد اضافہ کیا گیا ہے، پنشن کی کم سے کم حد 6 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فیملی پنشن کو 4500 روپے سے بڑھا کر 7500 کردیا گیا ہے جبکہ 75 سال سے زائد عمر کے پنشنرز کے لیے کم از کم پنشن 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹاف، کار ڈرائیور، ڈسپیچ رائیڈرز کے لیے اوور ٹائم الائونس 40 روپے فی گھنٹا سے بڑھ کر 80 روپے فی گھنٹا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے لیے گھر، موٹرسائیکل خریدنے کے لیے ایڈوانس کی مد میں 12 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، سینئر آفیسرز پرفارمنس الائو نس کے لیے 5 ارب مختص کیے گئے ہیں۔