فضاءعلی نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑ دیا

  • April 27, 2018, 8:18 pm
  • Entertainment News
  • 639 Views

لاہور(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ وماڈل فضاء علی نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔اداکارہ و ماڈل فضاء علی نے اپنے فنی سفرکا آغاز کراچی سے بطورماڈل کیا۔ ماڈلنگ کے دوران جہاں بہت سے برانڈز کے فوٹوشوٹ کیے ، وہیں وڈیوز کے علاوہ ریمپ پرکیٹ واک کرتی بھی دکھائی دیں۔ ماڈلنگ میں نمایاں مقام ملنے کے بعد انھیں ٹی وی میں کام کرنے کی آفرز کا سلسلہ شروع ہوا، جس پرانھوں نے فیشن انڈسٹری کوپیچھے چھوڑ کرٹی وی ڈراموں میں اداکاری کا آغاز کیا۔ فلم انڈسٹری کے مایہ نازہدایتکار جاوید فاضل کی ڈرامہ سیریل ”مہندی“ میں مرکزی کردارنبھایا اوران کے کردارکوخوب شہرت حاصل کی۔ فضاءعلی کے مقبول ڈراموں میں ” لگن، اپنے ہوئے پرائے، پیاری شموں، احساس، شیشے کا محل، یادیں، کانپورسے کٹاس تک ، وہ صبح کب آئے گی، موم، چنری، راجر، لولائف اورلاہور، دشت محبت، زندگی کی راہ میں ، صراط مستقیم، سات سررشتوں کے، سسرال گیندا پھول، آواز، محبت وہم ہے، زرا سی غلط فہمی، مورمحل، شام ڈھلے اورناگن “ شامل ہیں۔اداکاری کی بھرپوراورکامیاب اننگز کے ساتھ ساتھ فضاءعلی نے جہاں بطورمیزبان اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے، وہیں بطورگلوکارہ گیت بھی ریکارڈ کیے۔ تاہم بطورگلوکارہ انھیں وہ پذیرائی نہ مل سکی، جواداکاری، میزبانی اورماڈلنگ میں ملی تھی۔اس حوالے سے جب فضاء علی سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ انھوں نے شوبز کی دنیا کوچھوڑ دیا ہے لیکن شوبز چھوڑنے کی وجوہات کی تفصیلات فی الوقت نہیں بتا سکتی۔