سگریٹ پینے والے پاکستانیوں پر پھر بجلیاں گر گئیں ،اب مزید کتنی مہنگی ہو گئی؟جان کر آ پ سگریٹ پینا ہی چھوڑ دیں گے

  • April 27, 2018, 8:19 pm
  • Entertainment News
  • 505 Views

اسلام آباد (ویب ڈیسک )ہر سال کی طرح اس سال بھی سگریٹ پینے والے پاکستانیوں کو بجٹ نے بڑا جھٹکا دیا ہے کیونکہ سگریٹ کی قیمتوں میں پھر اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ سیگریٹس پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے ،ٹیئر ٹو سیگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیو ٹی 1ہزار 770روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ ٹیئر تھری سیگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 848روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے ۔