کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق

  • April 28, 2018, 4:24 pm
  • Breaking News
  • 334 Views

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق

کوئٹہ(آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق واقع کے خلاف ہزارہ ڈیم کریٹک پارٹی اور شہریوں کی جانب سے واقع کے خلاف با چا خان چوک پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو گئی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا سمیت دیگر نے واقعہ کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اورانتظامیہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے جمال الدین افغانی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے دکان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں جعفر علی اور محمد علی سکنہ مری آباد موقع پر جاں بحق ہو گیا فائرنگ سے علاقے میں خوف وہرا س پھیل گیا حملہ آور موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کور کا عملہ موقع پر پہنچ گیا علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں کو تحویل میں لے کرہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرے لئے پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ نائن ایم ایم پسٹل سے کی گئی لاشیں ضروری کا رروائی کے ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی اور جاں بحق ہونیوالوں کے ورثاء سمیت شہریوں نے با چا خان چوک پر ٹائر جلا کر تمام سڑکوں کو بلاک کر کے احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو گئی کئی گھنٹوں تک روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہزارہ برادری کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ حملہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ ہزارہ برادری سمیت شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جا سکے مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی عرسے سے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے تا حال حکومت قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکار اور پولیس ان حملوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے مرکزی انجمن تاجران کے صوبائی صدر رحیم آغا اور دیگر عہدیداروں نے ہزارہ برادری کے دو افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور پولیس فوری طور پر حملہ آوروں کو گرفتار کر کے قرار واقع سزا دے تاکہ آئندہ کسی کو بھی اس طرح کے گھناؤنے اقدامات کرنے جرات نہ ہوں ۔