سردار یار محمد رند نے کوئٹہ میں دن دیہاڑے دو ہزارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت

  • April 28, 2018, 4:25 pm
  • Political News
  • 419 Views

کوئٹہ(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے کوئٹہ میں دن دیہاڑے دو ہزارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور پولیس فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرے یہاں جاری ہونیوالے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ تواتر کیساتھ جاری ہے تا حال ملزمان کی گرفتاری کو یقینی نہیں بنایا گیا ہم واقعہ میں جاں بحق ہونیوالوں کے اہل خانہ کے اس غم میں برابر شریک ہیں ا نہوں نے کہا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ہزارہ برادری کو نشانہ بنا کر بلوچستان میں برادر اقوام کو لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم وہ کم حکومت اور پولیس فوری طور پر کا رروائی کر تے ہوئے واقعہ میں ملوچ ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی تاکہ کسی کو بھی آئندہ اس طرح کا گھناؤنا اقدام کرنے کی جرات نہ ہو ۔