اسپلنجی اور کابو میں مشترکہ آپریشن, کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد مارا گیا

  • April 30, 2018, 8:33 pm
  • Breaking News
  • 877 Views

کوئٹہ(اے این این)ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ28 اپریل کو اسپلنجی اور کابو میں مشترکہ آپریشن کیا گیاآپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے میں مقصود احمد نامی دہشتگرد مارا گیا مارے جانے والا دہشتگرد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتا تھافائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا،یہ بات انہوں نے بریگیڈئیر تصور ستار کے ہمراہ سی سی پی او آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ 28اپریل کو بلوچستان کے علاقے اسپلنجی اور کابو میں سیکورٹی اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا جس سے ہمیں مشکلات درپیش آئے اور دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اس دوران سیکورٹی اداروں نے ایک اہم لشکری جھنگوی کے کمانڈر مقصود احمد کو ماراگیا جو کراچی سے یہاں آکر دوبارہ اپنے آپ کو مضبوط کررہا تھا لیکن سیکورٹی اداروں نے اسے ماردیا انہوں نے کہاکہ آپریشن مکمل ہونے کے بعد سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا لاش کو قبضے میں لے لیا لیکن اسے معلوم ہوتا تھا کہ ان کے چھ ساتھی اور بھی تھے جو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے انہوں نے کہاکہ آپریشن کے نتیجے میں بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا پولیس اور ایف سی کی مشترکہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جنگ کی صورتحال ہے، عوام کو ہر ممکن تحفظ دیں گے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں مسیحی برادری اور گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے انتظامات کیے گئے ہیں ہزارہ برادری کے تحفظ کیلئے پولیس اور ایف سی اضافی نفری تعینات کی جارہی ہے حالیہ تربیت یافتہ 200 ایلیٹ موٹر سائیکل فورس کو بھی سیکورٹی کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سیکورٹی فورسز اور پولیس کی کوشش ہے کہ ہزارہ سمیت تمام کمیونٹیز کو سیکورٹی اور تحفظ فراہم کرے ایسا لگتا ہے کہ کہ ہر واقعے میں ایک گروپ ملوث ہے اور وہ یہاں حالات خراب کرنے کیلئے کوشش کررہی ہے تاہم اس سلسلے میں سیکورٹی خاص کر خفیہ ادارے کارروائی کررہی ہے جلد دہشتگردوں کا نیٹ توڑ دینگے انہوں نے مزید کہاکہ ہزارہ کمیونٹی کے احتجاج میں ایسا کوئی شخص شامل نہیں ہے جو اداروں کیخلاف ہو اور آج انہوں نے جتنے بھی احتجاج کیے اپنے مقاصد اور اپنے لوگوں کو شامل کیا گیا انہوں نے کہاکہ اس صورت میں تمام کمیونٹیز کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں اس موقع پر برآمد کی گئی اسلحے کو صحافیوں کو دکھائی گئی۔