دنیا بھر سمیت ملک بھر کی طرح سبی میں بھی شب برات انتہائی مذہبی جوش جذبے کے ساتھ منائی گئی

  • May 1, 2018, 11:52 pm
  • National News
  • 174 Views

سبی(اے این این)دنیا بھر سمیت ملک بھر کی طرح سبی میں بھی شب برات انتہائی مذہبی جوش جذبے کے ساتھ منائی گئی اس سلسلے میں مساجد وں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا سبی بھر میں مساجد وں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا جبکہ میونسپل کمیٹی سبی کی جانب سے قبرستانوں میں صفائی کا انتظمات کئے گئے تھے رات گئے قبرستانوں میں لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر خاصر ی دیتے نظر آئے شب برات کی مناسبت سے جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ پیر صاحبزادہ محمد خالد سلطان القادری معروف عا لم دین صاحبزادہ صوفی سلیمان نقشبندی ، علامہ غلام شبیر حبیبی ، حافظ نذر علی القادری نے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شبِ برات کی رات گنا ہوں اور استغفار کر نے کی رات ہے اس رات انسان اللہ تعالیٰ کے حضور رو رو کر اپنے گنا ہوں کی معا فی طلب کرنے کی رات ہے اس رات پٹا خے یا آتش بازی کر نا حرام ہے جو لوگ اپنے بچوں کو اس رات عبا دت کر نے کے بجا ئے پٹا خے یا آتش با زی کے لیئے پیسے دیتے ہیں گویا وہ لوگ اپنے لیئے جہنم کی آگ خریدنے کا باعث بنتے ہیں لوگ شبِ برات کی رات بھر عبا دت ، تلا وت کلام پاک اور ذکر الہیٰ میں گزاریں کیو نکہ اس رات میں اللہ تعالیٰ کی عدا لت میں جزا ء و سزا ، رزق کے سا تھ ساتھ زندگی اور مو ت کے فیصلے کیئے جا تے ہیں انھوں نے کہا کہ یہ رات بڑی عظمت اور مقدر والی رات ہے جو گناہ گار انسان اپنے گنا ہوں کی اللہ تعا لیٰ کے حضور اس رات گڑگڑا کر معا فی طلب کر تا ہے تو اللہ رب زولجلال معاف کر کے اس کا نام نیک بندوں میں شا مل کر کے اس کے رزق کو فراغ کر دیتا ہے اس لیئے اس رات کی بڑی اہمیت ہے جو لوگ اسی راتوں میں نیند کی مزے لیتے ہیں ان کے ہا تھ سوا ئے بربادی کے کچھ نہیں آتا اس فضیلت والی رات میں جتنا ہو سکے زکر الہیٰ کیا جا ئے تا کہ یہ عظیم رات کی بدولت روز محشر ہم جیسے گناہ گاروں پر دوزخ کی آگ حرام ہو اور جنت کی بہا ریں ہمارا استقبال کریں واضح رہے کہ سبی شہر میں مختلف جگہوں پر شبِ برات کی پر رونق محفلیں منعقدہوئیں جن میں حضرت پیر سالم شاہ بخا ری ، دربار عا لیہ نور پور شریف ، جامع مدینہ مسجد ، فیضان مدینہ ، مسجد الحبیب (ٹی اینڈ ٹی) ، مسجد المزمل ،جامع مسجد غو ثیہ ، مرکزی جامع مسجد ، مسجد اقصیٰ ، سمیت دیگر مسا جد میں محفلیں ہوں گی جس میں محفل نعت ، محفل ذکر، نماز صلواۃُ تسبیح ، اور علماء کرام کا خصوصی خطابات بھی ہوئی جن میں مقررین نے حضور اکرم کی سیرت اور شب برات کے حوالے سے روشنی ڈالیاس موقع پر سبی پولیس کی جانب سے مساجدوں قبرستانوں میں خصوصی سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے ۔