محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

  • May 1, 2018, 12:08 am
  • Sports News
  • 134 Views

دبئی (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن کلیئر قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں باﺅلنگ کی اجازت دیدی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد باﺅلنگ ایکشن آئی سی سی قوانین کے مطابق اور قانونی ہے لہٰذا وہ بین الاقوامی کرکٹ میں باﺅلنگ کر سکتے ہیں۔

محمد حفیظ نے 17 اپریل کو لف برگ یونیورسٹی میں نئے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا جس دوران ان کا باﺅلنگ ایکشن قانونی پایا گیا تاہم اگر انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں پرانے ایکشن سے باﺅلنگ کی تو میچ آفیشلز ان کی رپورٹ کر سکیں گے۔

امپائرز اور میچ ریفریز کو محمد حفیظ کے نئے باﺅلنگ ایکشن کی ویڈیوز اور تصاویر بھی دی جائیں گی تاکہ وہ نئے اور پرانے باﺅلنگ ایکشن میں فرق دیکھ سکیں۔