الطاف حسین کی جائیدادضبط،قومی شناختی کارڈ بلاک کرنیکاحکم

  • May 2, 2018, 3:39 pm
  • Breaking News
  • 236 Views

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں بانی قائد ایم کیوایم کی جائیداد ضبط کرنے اور پاکستانی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم جا ری کردیا، جب کہ گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سولہ ستمبر 2010 میں ڈاکٹر عمران فاروق کو لندن میں ان کی رہائش گاہ کے قریب چاقو کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔


اسلام آباد کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔



سماعت کے آغاز میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز نے عدالت میں چالان پیش کیا۔ چالان کی روشنی میں عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان محسن علی سید، خالد شمیم اور معظم خان پر فرد جرم عائد کردی، تاہم سماعت کے دوران تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔



تینوں ملزمان پر فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد عدالت نے سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی، جب کہ استغاثہ کے 2 گواہوں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب اور ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرارزم ونگ کے عبدالمنان کو آئندہ سماعت پر طلبی کے سمن جاری کردیئے۔



قانون نافذ کرنے والے ایجنسی کی جانب سے ڈاکٹڑ عمران فاروق قتل کا مقدمہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف 5 دسمبر 2015 کو درج کیا گیا تھا، جب کہ مقدمے میں نامزد سید محسن علی، معظم علی اور