ہونہار طلباء کو نقل سے پاک ماحول کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، ڈاکٹر سراج احمد کاکڑ

  • May 2, 2018, 3:43 pm
  • Education News
  • 215 Views

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ پروفیسر ڈاکٹر سراج احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ امتحانات کو صاف شفاف پرامن اور نقل سے پاک بنانا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کاوژن ہے، بلوچستان کے طلباء انتہائی محنتی اور نقل جیسی لعنت کے خلاف ہیں ایسے ہونہار طلباء کو نقل سے پاک ماحول کی فراہمی کیلئے تمام تر مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں بلوچستان سے نقل کے مکمل طو رپر خاتمے میں مدد مل سکے،ان خیالات کااظہار انھوں نے گذشتہ روز مختلف امتحانی سینٹرز کے دورے کے موقع پرگفتگو کرتے اسکول،سمیت دیگر سینٹرز کے دورے کئے، انھوںنے کہا کہ صوبے بھر میں نقل روکنے کی خاطر خواہ انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ حقدار اور محنتی طلباء کی حق تلفی نہ ہو انہوں نے کہا کہ حکومت والدین سول سوسائٹی سیاستدان اور میڈیا نقل روکنے میں ہماری مدد کریں تاکہ اس ناسور کا معاشرے سے خاتمہ کیا جاسکے معیاری تعلیم معیاری امتحانات لینے سے ہی صوبے سے پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہے بلوچستان بورڈ دن رات ایک کرکے اس عمل کو کامیاب کرنے میں کوشاں ہے۔ امتحانات کے حوالے سے نگران عملے کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ دوران امتحان نقل کی روک تھام کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا
ہے کہ موبائل فون امتحانی ہال میں لانے کی سختی سے ممانعت ہے کوئی امیدوار اپنی جگہ کسی دوسرے کو نہیں بٹھاسکتا، اگر کوئی جعلی امیدوار پکڑا گیاتواصلی اور جعلی دونوں کی ڈگریاں کینسل کردی جائیں گی۔