بجلی چوری، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی پر 17 لاکھ روپے جرمانہ عائد

  • May 2, 2018, 8:47 pm
  • National News
  • 242 Views

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر پر بجلی چوری ثابت ہوگئی، میپکو نے 17 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا۔

تحریک انصاف کے رہنماء عامر ڈوگر کے ڈیرے پر 2 ماہ قبل بجلی چوری پکڑی گئی تھی، رکن قومی اسمبلی نے بجلی چوری میں ملوث ہونے سے صاف انکار کردیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی جگہ پر ایک روپے کا ایک یونٹ کا ڈی فالٹر نہیں ہوں۔

میپکو نے معاملے کی تحقیقات کے بعد ایم این اے عامر ڈوگر پر 17 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا۔

عامر ڈوگر کیخلاف تھانہ مظفرآباد میں بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا، میپکو نے 7 مئی تک ڈیٹیکشن بل ادا کرنے کی بھی ہدایت کردی۔