نوابشاہ دنیا کا گرم ترین شہرقرار،کراچی والےبھی تیارہوجائیں

  • May 2, 2018, 8:48 pm
  • National News
  • 463 Views

سندھ کے شہر نواب شاہ میں سخت ترین گرمی نے مغربی ماہرین کو بھی پریشان کردیا۔ پیر کو نواب شاہ میں 50.2 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جو اس وقت تک دنیا کی تاریخ کا گرم ترین درجہ حرارت ہے، اس سے قبل زمین نے پہلے ایسی گرم آب و ہوا نہیں سہی تھی۔ جب کہ میٹ آفس کی جانب سے کراچی والوں کو بھی سخت گرم موسم سے نمٹنے کی ہدایت کردی۔


دنیا کے گرم ترین شہر کا اعزاز پانے کے بعد پاکستان میں ماحولیات کی خوفناک صورت حال پر سنجیدہ سوال کھڑے ہوگئے ہیں۔ نواب شاہ کی گرمی کا انداہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ فرانسیسی ماہر موسمیات بھی نواب شاہ پر ٹوئٹ کیے بنا نہ رہ سکے۔

فرانسیسی ماہر موسمیات کے مطابق اس سے پہلے اتنا گرم اپریل نہیں دیکھا، تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا عالمی حدت کا سب سے زیادہ اثر پاکستان پر ہو رہا ہے؟۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے جاری خبروں کے مطابق ایک کروڑ دس لاکھ آبادی کا یہ شہران دنوں تاریخ کے گرم ترین دنوں سے گزر رہا ہے، ہیٹ اسٹروک سے درجنوں افراد بے ہوش ہوچکے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ لگا تار دوسرا مہینہ ہے جب نواب شاہ میں شدت کی گرمی ریکارڈ کی گئی۔ سال 2017 میں جاری کردہ فہرست میں ایران اور اسپین کے شہروں کو گرم ترین مقام قرار دیا گیا تھا، جب کہ پاکستانی شہر تربت عام طور پر گرمی کے حوالے سے جانا جاتا ہے، جہاں اس سے پہلے گرم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیے گئے