پروفیسر فضل حق میر بلوچستان کا اثاثہ تھے، ڈاکٹر شگفتہ اقبال

  • May 3, 2018, 2:54 pm
  • Education News
  • 179 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)کچھ لوگ اس دنیا میں جاتے ہیں تو لفظ ناقابل تلافی کامطلب سمجھ میں آتا ہے ان کے بارے میں اتنے کالم اور مضامین لکھے جارہے ہیں کہ تحریر ان کی ہمہ جہت شخصیت کا نیا رنگ اور نیا پہلو لئے ہوتی ہے ایسی شخصیات جب زندہ ہوتی ہیں تو ہمیںان کی زندگی میں ان کااحساس کم ہوتا ہے لیکن جب وہ نہیں رہتے تب احساس ہوتا ہے کہ گلاب پیدا ہونے سے لیکر مر جانے تک گلاب ہی رہتا ہے اس کامقابلہ چمن کاکوئی دوسرا پھول نہیں کرسکتا ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ اقبال نے تعزیتی ریفرنس میںکیا پروفیسر فضل حق میر کی یاد کی منعقد کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ پروفیسر فضل الحق میر کوئٹہ کا ایک معتبر عملی و ادبی حوالہ تھے وہ ایک استاد، منتظم اور تعلیمی شخصیت دانش اور ادیب ہزاروں طالب علموں کی آبیاری کرنے والے ایک بہترین انسان اور نہ جانے کیا کچھ نہ تھے آج ہم انہیں اپنے درمیان نہ پا کر ان کی کمی کی شدت سے محسوس کرتے ہیں بلوچستان کا عملی و ادبی اثاثہ ہیں جنہیں فراموش کرنا ایک سانحہ ہوگا اللہ ان کی مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند کرے ۔