قندیل بلوچ قتل کیس ، مفتی عبدالقوی سمیت پانچ ملزمان پر فردِ جرم عائد

  • May 3, 2018, 9:36 pm
  • Entertainment News
  • 585 Views

ملتان (ویب ڈیسک) قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی سمیت پانچ ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔

مقامی عدالت میں ماڈل گرل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران مفتی عبدالقوی، عبدالباسط، وسیم اور حق نواز سمیت پانچوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کی جانب سے ماڈل گرل کے قتل کیس میں پانچوں ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی گئی ، عدالت کی جانب سے فردِ جرم عائد ہونے پر ملزمان کی جانب سے صحتِ جرم سے انکار کردیا گیا۔


خیال رہے کہ 15 جولائی 2016 کو قندیل بلوچ کوقتل کردیا گیا تھا، ماڈل گرل کے بھائی وسیم نے اپنی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔