اداکارہ میرا کا پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ

  • May 3, 2018, 10:23 pm
  • Entertainment News
  • 335 Views

لاہور: اداکارہ میرا نے پاکستان چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں امریکا چلی جاؤں گی تاہم پاکستان میرا ملک ہے اور یہاں آتی جاتی رہوں گی جب کہ ملک چھوڑنے کی وجہ سوشل میڈیا کے ذریعے بتاؤں گی۔

اسکینڈل کوئین میرا سے جب شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اس حوالے سے کوئی بھی بات کرنے سے گریز کیا، دوسری جانب شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ میڈیا کے بجائے اب سوشل میڈیا کو اپنا سہارا بنائیں گی۔