کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں کوئلے کی تین کانیں بیٹھ گئیں دو کانکن جاں بحق جبکہ درجنوں مزدور کانوں میں پھنس گئے

  • May 5, 2018, 4:56 pm
  • Breaking News
  • 179 Views

کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں کوئلے کی تین کانیں بیٹھ گئیں دو کانکن جاں بحق جبکہ درجنوں مزدور کانوں میں پھنس گئے
کوئٹہ (این این آئی )کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں کوئلے کی تین کانیں بیٹھ گئیں دو کانکن جاں بحق جبکہ درجنوں مزدور کانوں میں پھنس گئے تفصیلات کے مطابق ہفتے کو کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں واقعہ راجہ کوئلہ کمپنی کی تین کوئلے کی کانیں بیٹھ گئیں جس کے نتیجے میں کانوں میں موجود دو درجن سے زائد کان کن پھنس گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئیں جبکہ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 13 کان کنوں کو زندہ نکال لیا جن میں سے دو افراد جاں بحق جبکہ 11 کی حالت غیر ہوگئی زرائع کے مطابق کئی مزدور کانوں میں پھنس گئے جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن کا بھی آغاز کردیا گیا تاہم دور دراز علاقے میں ٹیلی فون اور موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کے باعث جائے حادثہ پر موجود حکام سے رابطہ نہ ہوسکا ریسکیو زرائع کے مطابق 23 کان کن تاحال کان کے اندر پھنسے ہوئے ہیں جنہیں بچانے کے لیے آپریشن جاری ہے