قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ فزکس کا نام تبدیل کرنا خوش آئند ہے

  • May 8, 2018, 9:30 am
  • Education News
  • 219 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رکن مرکزی شوری صوبائی خطیب مولانا انوار الحق حقانی، قائم مقام صوبائی امیر مولانا عبداللہ منیر ناظم تبلیغ مولانا عبدالرحیم رحیمی، مفتی احمد خان، جنرل سیکرٹری حاجی خلیل الرحمن، حاجی نعمت اللہ، صوبائی مبلغ مولانا محمد اویس، میر محمد اسلم رند، حاجی محمد عارف بھٹی، مولانا عطاء الرحمن رحیمی، عبدالصمد بلوچ،قاری حمزہ ملوک ودیگر نے وفاقی حکومت کی جانب سے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ فزکس کا نام تبدیل کرنے اور معروف سائنسدان ابوالفتح عبدالرحمن منصور الخازنی کے نام سے منسوب کرنے کو خوش آئند قرار دیا اور اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پاکستانی عوام کے احتجاج اور مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے قابل تعریف قدم اٹھایا ہے جسے سراہا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اس قرا رداد کو پیش کرنے والے خاص طورپر مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے خصوصی دلچسپی لیکر اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔