بروز جمعہ ہائیکورٹ اور اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے، آل بلوچستان 2015این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی

  • May 9, 2018, 11:07 pm
  • Breaking News
  • 364 Views

بروز جمعہ ہائیکورٹ اور اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے، آل بلوچستان 2015این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی


کوئٹہ (این این آئی ) آل بلوچستان 2015این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی کے صوبائی کابینہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ تمام صدور کو سختی کی جاتی ہے 11مئی کو بروز جمعہ چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب تشریف لارہے ہیں ،ہم ان سے اپنا آئینی حق دلوائیں گے ،اس کیلئے تمام صدور کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ بروز جمعہ 11مئی 10بجے تک خود اور اپنے ساتھ تمام این ڈی ایس متاثرین کو مرکزی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچ جائیں اور اس کے بعد ہم نے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینا ہے کیونکہ 11مئی کو بجٹ پیش ہوگا اور ایپکا اور دیگر یونین والوں نے بھی 11مئی کو اسمبلی کے سامنے دھرنا دینا ہے ،صوبائی کابینہ کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے سامنے ہم نے گزشتہ کل این ٹی ایس امیدواروں کی حکومت کی طر ف سے جولسٹ شائع ہوئی تھی جس میں128امیدواران ایسے بھی شامل ہیں جنہوں نے 2015 میں این ٹی ایس کا امتحان دیا ہی نہیں اور ڈسٹرکٹ سبی کے تین فیمیل جوکہ ڈومیسائل کوئٹہ کے ہیں ،تینوں کو ایک ہی گھر سے تعینات کیا گیا جو کہ سابق سیکرٹری جنگلات رانا خالد نصیر خان کی بیٹیاں ہیں ،اسکے علاوہ مختلف ثبوت کو جوکل بروز جمعرات 12بجے پریس کانفرنس میں ہم نے پیش کرنا ہے ان تمام ثبوتوں کو چیف جسٹس کے سامنے پیش کریں گے اور جب تک ہمیں حق نہ دلوائے تب تک ہائیکورٹ اور اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے ۔