ترقیاتی منصوبوں، تبادلوں اور بھرتیوں پر الیکشن کمیشن کی عائد کردہ پابندی ختم

  • May 10, 2018, 8:25 pm
  • Breaking News
  • 574 Views

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ترقیاتی منصوبوں، تبادلوں اور بھرتیوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد کردہ پابندی ختم کر دی۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف صوبوں اور وفاق نے درخواست دی تھی.


اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق اورصوبوں کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے 11 اپریل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے جس میں عام انتخابات کے نزدیک ترقیاتی کاموں، تبادلوں اور بھرتیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ عدالت کے فیصلے کے بعد صوبوں اور وفاق کی جانب سے مختلف منصوبوں پر کام پھر سے شروع ہو سکے گا اور روکی گئی بھرتیاں اور تبادلے بھی بحال ہو جائیں گے۔

Source : http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/439029