الیکشن کمیشن کی جانب سے ترقیاتی کام تبادلوں اور بھرتیوں پر پابندی کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

  • May 10, 2018, 8:31 pm
  • Breaking News
  • 580 Views

اسلام آباد(ہماراکوئٹہ ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژنل بنچ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ترقیاتی کام تبادلوں اور بھرتیوں پر پابندی کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔وفاق اور صوبوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے 11اپریل کے نوٹیفکشن کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی،جب سماعت شروع ہوئی درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ 11اپریل کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے۔الیکشن کمیشن نے حکومت کرنے کے دو ماہ کے اختیارات ختم کردئیے۔الیکشن ایکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد اس طرز کا نوٹیفکیشن جاری کرسکتا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اس طرح کے اقدام غیر قانونی قرار دیئے جائیں۔بعد ازاں عدالت نے چاروں صوبوں کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا



Source: http://www.sanjhnews.com/