پشاور میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

  • May 11, 2018, 1:57 pm
  • Breaking News
  • 398 Views

پشاور میں جی ٹی روڈپربلال ٹاؤن کےقریب ہوٹل میں دھماکے سے 5افرادجاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا ہوٹل کےکمرہ نمبر408 میں ہوا جس کے بعد ہوٹل کی چوتھی اورپانچویں منزل پرآگ لگ گئی، دھماکے کے نتیجے میں ہوٹل کی عمارت کا ملبہ گرنے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ریسکیو و امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا، جہاں اُن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کو نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ دھماکےکی مختلف زاویوں سےتفتیش کی جارہی ہے،دھماکےکی نوعیت سےمتعلق بتانا قبل ازوقت ہوگا۔

سی سی پی او نے بتایا کہ دھماکےمیں جاں بحق اورزخمی افرادایک ہی کمرےمیں رہائش پذیرتھے،جاں بحق افراد میں بچے بھی شامل ہیں۔

قاضی جمیل الرحمان نے کا کہنا تھا کہ دھماکےکی مختلف زاویوں سےتفتیش کی جارہی ہے،ہوٹل کےبقیہ کمروں کوبھی چیک کررہےہیں۔