جاپان نے خواتین کیلئے 14 بسیں کے پی کو دے دیں

  • May 12, 2018, 4:01 pm
  • National News
  • 489 Views

جاپان کی حکومت نے صرف خواتین کےلیے پنک بس سروس کی خاطر 14 بسیں خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کردیں، یہ بسیں خیبرپختونخوا کے دو اضلاع مردان اور ایبٹ آباد میں اگلے مہینے سے چلائی جائینگی۔

پنک بس سروس کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کیا، اِن ایئرکنڈیشنڈ بسوں میں 19 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق معذور خواتین کےلیے بس میں الگ جگہ مختص ہے، روٹ کے مقامات پر بسوں کے اوقات بھی درج ہوں گے، خواتین صارفین موبائل فون ایپلی کیشن سے ان بسوں کے شیڈول اور مقام بھی معلوم کرسکیں گی، بسوں میں بارہ سال سے کم بچے بھی سفر کرسکیں گے۔