پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جاں فیشانی سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے

  • May 17, 2018, 10:57 pm
  • Breaking News
  • 300 Views

پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جاں فیشانی سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے پوری قوم ملک کے دفاع کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری
کوئٹہ (این این آئی) چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے حساس ادارے کے افسر کرنل سہیل عابد اور پولیس اہلکار کی شہادت پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جاں فیشانی سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے ،سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جانون کا نذرانہ دیکر کر قوم کی حفاظت کی ہے ،شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی آج ملک بلخصوص بلوچستان میں امن قائم ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد جتنی بھی کوشش کرلیں وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے پوری قوم ملک کے دفاع کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، یہاں جاری کردہ اپنے بیان میں نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ دکھ اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ انکے غم میں برابر کے شریک ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ آپریشن میں زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو علاج کی بہترین سہولیات مہیا کرتے ہوئے انکے علا ج میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے