فرنٹیئر کور بلوچستان کے مددگار سنٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام فورسز نے بروقت کارروائی 5 حملہ آوروں کو ہلاک

  • May 17, 2018, 11:28 pm
  • Breaking News
  • 475 Views

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے علاقے کوئلہ پھاٹک پر واقعہ فرنٹیئر کور بلوچستان کے مددگار سنٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام فورسز نے بروقت کارروائی 5 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے کوئٹہ میں ایف سی مددگار سینٹر پر حملے کی کوشش کی جسے سیکورٹی فورسز نے ناکام بنادیاآئی ایس پی آر کے مطابق بارود اور اسلحہ سے بھری گاڑی میں سوار 5 خود کش بمباروں نے ایف سی سینٹر پر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم ایف سی کے چاک و چوبند اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں داخل ہونے سے روک دیاپاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فورسز کی بروقت کارروائی میں تمام حملہ آور مارے گئے اور حملہ آور بظاہر افغان تھے آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی یہ ناکام کارروائی گزشتہ روز کلی الماس کے علاقے میں اہم دہشت گردوں کی ہلاکت کا ردعمل تھا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں شہید کرنل سہیل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک پاک فوج کے مطابق ایف سی مددگار سینٹر پر اب صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 4 جوان زخمی بھی ہوئے قبل ازیں یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ چمن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب ایف سی مددگار سینٹر سے تین دھماکوں کی آواز آئی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا جبکہ کچھ دیر بعد پاک فوج کے دستے بھی چمن ہاسنگ اسکیم پہنچ گئے تھے وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی مدد گار سینٹر پہنچ گئے وزیر داخلہ بلوچستان نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ دہشت گردوں نے ایف سی کے مدد گار سینٹر پر حملہ کیا۔