برطانوی شہزادہ ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل رشتہ ازدواج میں منسلک

  • May 19, 2018, 9:24 pm
  • World News
  • 374 Views

برمنگھم: ونڈسر کے شاہی محل میں برطانوی شہزادہ پرنس ہیری اور ہالی ووڈ اداکارہ میگھن مارکل شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

برطانیہ کے ونڈسر محل میں شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب میں 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

شادی کی تقریب میں کیٹ مڈلٹن کی بہن، فٹبالر ڈیوڈ بیہکم، پریانکا چوپڑا اور اداکار جارج کلونی سمیت عالمی شہرت یافتہ شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔

شادی کی تمام تقریبات اور سیکیورٹی انتظامات پر تقریبا تیس ملین ڈالرز خرچہ آیا ہے۔ شادی پر سیکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں، جن میں اسنائیپرز اور ڈرون گرانے کا سسٹم بھی شامل ہے