مشیرخزانہ بلوچستان ڈاکٹررقیہ ہاشمی عہدے سے مستعفی

  • May 21, 2018, 11:17 am
  • Political News
  • 650 Views

مشیرخزانہ بلوچستان ڈاکٹررقیہ ہاشمی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں ،ذرائع کے مطابق ڈاکٹررقیہ ہاشمی نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان کو روانہ کر دیا ہے۔

ڈاکٹررقیہ ہاشمی نے14مئی کو بلوچستان اسمبلی میں بجٹ پیش کیا تھا ،اسمبلی میں بجٹ پر بحث جاری تھی جس میں اراکین اسمبلی کی جانب سے خراب رویہ اختیار کیا گیا جبکہ اورڈاکٹر رقیہ ہاشمی کے بقول نا مناسب الفاظ استعما ل کئے گئے جس پر احتجاجاً مستعفی ہونا چاہتی ہوں۔

ڈاکٹر رقیہ نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان کو بھجوادیاہے جس پر18مئی کی تاریخ درج ہے،ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستا ن کی طرف سے ڈاکٹر رقیہ کو منانے کی کوششیں کی گئیں تاہم ڈاکٹر رقیہ اپنا استعفیٰ واپس لینے پر رضا مند نہیں ہو ئیں