سابقہ وفاقی وزیر تعلیم محترمہ زبیدہ جلال نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا

  • May 22, 2018, 10:17 pm
  • Political News
  • 467 Views

سابقہ وفاقی وزیر تعلیم محترمہ زبیدہ جلال نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی ) سابقہ وفاقی وزیر تعلیم محترمہ زبیدہ جلال نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق سابقہ وفاقی وزیر تعلیم محترمہ زبیدہ جلال نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،انکے قریبی ذرائع نے منگل کے روز ’’این این آئی ‘‘ کو بتایاکہ محترمہ زبیدہ جلال کو مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے اور پارٹی ٹکٹ بھی دینے کی پیش کش کی ہے مگر انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گی ،جس کیلئے انہوں نے باقاعدہرابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔